اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر تیل برائے امور منصوبہ بندی منصور معظمی نے کہا ہے کہ ایران مخالف پابندیاں ختم ہونے کہ بعد جنوبی کوریا ایران سے تیل درآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے.
يہ بات منصور معظمي نے جنوبي كوريا كے نائب وزير تجارت وہ تائي ہي اور ان كے وفد كے ساتھ ملاقات كے بعد صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے مزيد كہا كہ جنوبي كوريا كي كمپنياں پابنديوں كے خاتمے كے بعد ايران كے مختلف شعبوں ميں اپني موجودگي چاہتي ہيں.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ جنوبي كوريا كے وفد نے ايران كے تيل اور گيس كے جديد منصوبوں، توانائي كي منتقلي، ايران كے خام تيل اور گيس كے استحصال كو بڑھانے اور ايران سے ايل اين جي خريدنے ميں اپني دلچسپي كا اظہار كيا ہے.
انہوں نے ايران اور جنوبي كوريا كے درميان موجود روايتي تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے اميد كا اظہار كيا كہ ايران مخالف پابنديوں كے خاتمے كے بعد تہران اور سيول كے درميان تعلقات كو مزيد فروغ ملے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲